آئی اے ای اے نے جوہری تنصیبات پرحملوں کی مذمت نہیں کی، محمد اسلامی

ایران نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی حملوں میں متاثر ہونے والی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کے لیے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو رسائی نہیں دی جائے گی

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے دورے سے قبل معائنے کے لیے نئے طریقہ کار وضع کرنا ضروری ہے۔

محمد اسلامی نے الزام عائدکیا کہ آئی اے ای اے نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت نہیں کی، جس سے ایجنسی کی آزادی پر سوال اٹھتا ہے۔

انہوں نےدعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے آئی اے ای اے حکام پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ ایجنسی کو متاثرہ جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *