قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان حقیقی ہیرو ہیں، عبدالعلیم خان
کوہاٹ میں دہشت گردی کےواقعےمیں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے افسوس کا اظہارِ کیا۔
وفاقی وزیر اورصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایکس پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخوا پولیس کےشہداء کی جرأت،بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتےہوئےکہا کہ وطن کےامن و سلامتی کےلیےجانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
شہداء نےاپنےلہو سےثابت کیاکہ پاکستان کے امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجا سکتا، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
عبدالعلیم خان نےکہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورقوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔