پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا
آج سال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔
یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا، 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوجاتا ہے۔