بی بی سی اردو کے بے بنیاد الزامات پر مبنی رپورٹ شائع کرنے پر باضابطہ شکایت درج

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق جعلی خبر پر بی بی سی اردو سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بے بنیاد الزامات پر مبنی رپورٹ شائع کرنے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سے متعلق  بی بی سی اردو کی رپورٹ میں سرکاری حقائق اور ریکارڈ پر موجود مؤقف کو نظر انداز کیا گیا۔ غیر تصدیق شدہ دعوؤں کی اشاعت افسوسناک ہے۔

 وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بی بی سی اردو کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت ایک رجحان بنتا جا رہا ہے۔ گمراہ کن رپورٹنگ کے تدارک کے لیے فوری اصلاحی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *