آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے شاہ غلام  قادر فیورٹ امید وار ہیں : سہیل رشید

سماء نیوز کے پروگرام ’رپورٹرز کارنر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل رشید نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے رہنما شاہ غلام قادر مضبوط امیدوار بتائے جارہے ہیں جو کہ نیلم سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں ، راجہ فاروق حیدر کے اس مرتبہ وزیراعظم کے کم چانسز ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سہیل رشید کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے دو مرحلوں کے بعد یہ تو طے ہو گیاہے کہ ن لیگ ہی حکومت بنائے گی ، انہیں بس 4 سیٹس کی مزید ضرورت ہے ، اس کے بعد وہ اکثریت لے جائیں گے اور پھر انہیں کسی اتحادی کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنمااور کارکنان یہ کہتے تھے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے میرپور سے چوہدری محمد سعید اور مظفر آباد سے بیرسٹر  افتخار گیلانی کے ناموں پر غور کیا جا سکتا ہے ، ان دونوں کے حلقوں میں نوازشریف نے جلسہ بھی کیا تھا لیکن یہ دونوں ہی اپنی سیٹیں ہار چکے ہیں، لہذا اب شاہ غلام قادر جو کہ نیلم سے کامیاب ہوئے ہیں وہ اس وقت وزیراعظم کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں، راجہ فاروق حیدر پہلے وزیراعظم رہ چکے ہیں ، وہ بھی آگے سکتے ہیں لیکن ان کے زیادہ چانسز نہیں ہیں۔

ظہیر علی نے رپورٹرز کارنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ گزشتہ سال چینی ایکسپورٹ کی گئی لیکن بعد میں پھر امپورٹ کرنا پڑی، اس مرتبہ گندم کے معاملے میں صوبوں کی جانب سے کہا گیا کہ بیس لاکھ میٹرک ٹن ہماری ضرورت ہے حالانکہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو نئی پالیسی بنائی گئی تھی اس میں یہ طے ہوا تھا کہ پرائیویٹ کمپنی بنائی جائے گی جس کے ذریعے صوبے خود گندم حاصل کریں گے، اگر وفاق کے ذریعے کرتے ہیں تو وفاق مینٹیننس چارجز دے گا۔ یعنی اب 34 کروڑ ڈالر کی گندم باہر سے منگوائی جائے گی، کسان سے گندم 2200 روپے فی من خریدی گئی لیکن بیرون ملک سے جو گندم خرید رہے ہیں وہ 5 ہزار روپے من پڑے گی جس کی لاگت کو کم کرنے کیلئے تمام ٹیکسز ہٹائے جارہے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ملنے والی گندم سے یہ زیادہ مہنگی نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *