5اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کےبعد سےاب تک ایک ہزار 122 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری،مزید2 فلسطینی شہید متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کےمطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 9 فلسطینی شہید اور 76 افرادزخمی ہوئے،5 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کےبعد سےاب تک اسرائیلی حملوں میں 1,122 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سےجاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 73 ہزار 349 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 162 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔