دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی ایوارڈ تقریب نا قابل فراموش رہے گی : حاضرین
دمام ( ,رپورٹ جہانگیر خان ) سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی جانب سے دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے 2026 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں سعودی عرب بھر سے سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عزیر احمد کو حاصل ہوئی جبکہ ہدیہ نعت چوہدری افضل طور نے پیش کیا بعدازاں ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی عامر نثار اعوان اور صدر تقریب شہزاد ظفر نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ آپ پر ایک بھاری ذمہ داری بھی عائد کرتا ہے کہ آپ مستقبل میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں دیار غیر میں فن ، ادب اور دیگر فنی خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد ہی ہمارے معاشرے کا اصل اثاثہ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر منشاء طاہر کا کہنا تھا کہ دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کا مقصد دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا اور ایوارڈ کے ذریعے ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنا ہے ڈاکٹر منشاء طاہر نے دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی 20 سالہ کمیونٹی خدمات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالتے کہا کہ قومی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے فورم کے صدر غلام مصطفی خان نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے تمام۔معزز مہمانوں، تمام سپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا تقریب سے ، ندیم احمد ، رانا ذوالقرنین ، حافظ عزیر احمد ، اشتیاق احمد عباسی ، نسیم حسن وٹو ، احمد لطیف ، افضال بدر ، کلیم عباس، حاجی اصغر ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات اعلی صلاحیتوں کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد ، اعتماد ، ہم آہنگی اور یکجہتی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں تقریب سے گلوکار خالد صدیقی ، آصف مغل ، نعیم نیازی اور نگل مرلی نے خوبصورت سریلے گیت گا کر تقریب کو مسحور کن بنا دیا تقریب کے آخر میں اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو ایوارڈ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *