منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایرانی کی منظوری لازمی ہوگی

امریکا اور قطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر مشاورت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا اور قطر کے درمیان ایران کےمنجمد اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے،جس میں مفاہمتی یادداشت کے تحت ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،اس پرعملدرآمد کے لیے ایرانی حکومت کی باضابطہ منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے بھی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ قطرمیں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر مالیت کے فنڈز تہران کو واپس کردیے جائیں گے،ان فنڈزکی واپسی ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *