اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے لبنانی فوج کے حوالے کیے جائیں گے
امریکی دباؤ پر صیہونی فوج جنوبی لبنان سے انخلا پرمجبور ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کو بلیو لائن سے انخلا پر مجبور ہونا پڑے گا۔ اسرائیلی اور لبنانی ٹیمیں مذاکرات کے ذریعے انخلا کے مقامات کا تعین کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے مرحلہ وار لبنانی فوج کے حوالے کیے جائیں گے۔ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے لبنان میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا کی شرط رکھی تھی۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور قطر کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔