ایرانی وفد نے امریکی فریق کے سامنے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے
اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن اسٹاک میں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر دھمکی آمیز بیانات پر ایرانی وفد نے شدید احتجاج کیا، ایرانی وفد نے امریکی فریق کے سامنے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چار فریقی مذاکرات کے بعد ایرانی اور قطری وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے، صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے بعد ایران مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔