پاکستانی قیادت کی کوششوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا
وزیرِاعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت کی کوششوں نےدنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا، ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے خطے میں توانائی منصوبے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد خطے میں توانائی کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ سکیں گے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بحال ہونے سے توانائی بحران میں کمی کی امید ہے۔
رانا ثنااللہ نے مودی اور نیتن یاہو کو “بدبخت لیڈر” قرار دیا۔ کہا دنیا بھر میں صرف یہ دو رہنما جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستانی کوششوں سے امن کےقیام کی امیدہے، اس معاہدے سے پوری دنیا اور خطے کو فائدہ ہوگا۔