میک بک پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگے ہوگئے

ایپل نے پروسیسر، زیادہ میموری اور تیز اسٹوریج جیسے جدید اجزاء کی مانگ میں عالمی سطح پر تیزی سے اضافے کے بعد ایپل نے اپنے متعدد آلات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

عالمی میڈٰیا کے مطابق فیصلے کے بعد میک بک، آئی پیڈ، میک اسٹوڈیو، میک منی، ہوم پوڈ اور ایپل ٹی وی جیسے ڈیوائسز پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ نئی ٹیکنالوجی کا رجحان ہے جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز کے لیے زیادہ طاقتور پروسیسر، زیادہ میموری اور تیز اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان جدید اجزاء کی مانگ میں عالمی سطح پر تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور ڈیٹا سینٹرز کی جانب سے بھی انہی چِپس اور میموری پر بڑھتی ہوئی طلب نے سپلائی پر دباؤ ڈال دیا ہے۔ اسی وجہ سے الیکٹرانک آلات کی مجموعی لاگت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

صنعتی ماہرین کے مطابق یہ رجحان عارضی نہیں بلکہ آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی مارکیٹ کا مستقل حصہ بن سکتا ہے جہاں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے فیچرز ڈیوائسز کی قیمتوں کا اہم حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *