برطانیہ کے معروف کامیڈین اور منصف بل اوڈی 85سال کی عمر میں چل بسے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق بل اوڈی جنگلات اورپرندوں کےتحفظ کےسرگرم کارکن تھے،بل اوڈی نے اداکاری کا آغاز1970 کی دہائی میں برطانوی کامیڈی گروپ دی گوڈیز کے ساتھ کیا۔
بل اوڈی نےاداکاری کےساتھ اپنی توجہ جنگلی حیات اورماحولیات کےفروغ پرمرکوزرکھی،انھیں اصل شہرت پرندوں کےتحفظ سےمتعلق اقدامات سےملی،انکےانتقال پرساتھی فنکاروں اورماہرینِ ماحولیات نےگہرے دکھ کا اظہار کیا۔