زلزلے کے جھٹکے ژوب ، بارکھان ، رکھنی ، کوہلو اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ژوب، بارکھان، رکھنی، کوہلو اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *