ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے57 پیسے اور پیٹرول پر 39 پیسے اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح  بھی بڑھا دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 6.57 روپے اور پیٹرول پر 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 72 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر  کی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول پر عائد لیوی بھی 66روپے 25پیسے سے بڑھا کر 66روپے 64پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ دوسری جانب حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *