ماضی میں دونوں متعدد کامیاب فلموں میں اپنی جوڑی کی بدولت بہت مقبول رہے ہیں
روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار 22 سال بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن 22 سال بعد اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین شیئر کرنےکےلیےتیار ہیں،دونوں فنکار آئندہ فلم “ویلکم ٹو دی جنگل”میں ایک ساتھ نظر آئیں گے،جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
روینہ ٹنڈن اوراکشےکمارماضی میں متعددکامیاب فلموں میں اپنی جوڑی کی بدولت شائقین میں مقبول رہےہیں، اوراب دو دہائیوں سےزائد عرصے بعد ان کی واپسی نےفلم بینوں میں جوش و خروش پیدا کردیاہے۔
ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نےکہا کہ اداکار سنیل شیٹی، اکشے کمار اور فلم کے ہدایت کار احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا۔
شائقین روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی طویل عرصے بعد ہونے والی اسکرین واپسی کو فلم کی بڑی کشش قرار دے رہے ہیں۔