منصوبے سے ملکی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، او جی ڈی سی ایل

ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق کنویں سے یومیہ تقریباً 3 لاکھ 18 ہزار لیٹر یعنی دو ہزار بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔مستقبل میں پیداوار میں مزید اضافے کی بھی گنجائش موجود ہے۔

اوجی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کنواں 100 فیصد کمپنی کی ملکیت ہے۔ خام تیل کی ترسیل کے لیے کنویں کو ڈیڑھ کلومیٹر طویل اور چار انچ قطر کی فلو لائن کے ذریعے بوبی پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے ملکی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور توانائی کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *