ڈاکٹرراجع تامی البگامی 2024 میں میجرجنرل کےعہدے سےسبکدوش ہوئے
سعودی عرب نے پاکستان میں ڈاکٹر راجع تامی البگامی کو اپنا نیا سفیر نامزد کر دیاہے، وہ جلد چارج سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرراجع تامی البگامی 2024 میں میجرجنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے، ڈاکٹرراجع تامی البگامی نے ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔
ڈاکٹرراجع نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا، انہوں نے 2015 میں برونیل یونیورسٹی، لندن سے ایچ آرایم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔