ندی نالوں اور دریائے سوات میں طغیانی کے خدشے پر ہائی الرٹ جاری

سوات کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے پر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا  ۔

بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں اور دریائے سوات میں طغیانی کے خدشے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر حساس مقامات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔دوسری جانب ریسکیو اور امدادی اداروں کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *