24 کیرٹ فی تولہ سونا 5700روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 82 ہزار 936روپےکاہوگیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے مقرر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *