پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل صرافہ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *