کراچی(ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک) مقامی عدالت ورکرز کمپنسیشن اتھارٹی اور کورٹ آف کمشنر فار ورکرز کمپنسیشن اینڈ اتھارٹی انڈر پیمنٹ آف ویجز ایکٹ (سینٹرل ڈویژن) کراچی نے سینئر صحافی ذوالفقار علی ببر کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے میسرز ایئر ویوز میڈیا گروپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ایک ماہ کے اندر 21 لاکھ 85 ہزار 760 روپے کے واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے شواہد اور بیان حلفی جمع کروایا گیا جبکہ جواب دہندہ کمپنی مؤثر دفاع پیش کرنے میں ناکام رہی۔
یاد رہے کہ نیوز ون چینل، ایئر ویوز میڈیا گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، جہاں ذوالفقار علی ببر کئی برسوں تک بطور سینئر کیمرہ مین خدمات انجام دیتے رہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہیں بغیر کسی مؤثر قانونی جواز کے ملازمت سے الگ کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے قانونی حقوق کے حصول کے