افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں سے حملوں کی منصوبہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی زیرصدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس دوران فورم نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ ملکی سلامتی، اتحاد اوراستقامت کی بنیادرہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان طالبان رجیم کےزیرتسلط علاقوں سےحملوں کی منصوبہ بندی پرشدیدتحفظات کااظہار کیا گیا ۔