زرعی شعبہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تنظیم نو،زرعی شعبےمیں اصلاحات سے متعلق جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی زرعی پالیسی جلد از جلد مرتب کی جائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کو صحیح معنوں میں زرعی تحقیق کا مرکز بنایا جائے ،زرعی شعبہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بہتربیج، جدید زرعی ٹیکنالوجی، پانی،کھاد کی بروقت اور مناسب فراہمی سےفی ایکڑ پیداوار بڑھے گی۔ زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن، بہتر ویئرہاؤسنگ اور جدید ذخیرہ سازی کے نظام پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے زرعی شعبے میں ایپکس فورم قائم کرنے کی ہدایت کی ، فورم ایگریکلچرانوویشن اور گروتھ پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق ماہانہ اجلاس کرے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ زرخیزی-ای زرعی قرضے پروگرام سے متعلق ملک گیرآگاہی مہم شروع کی جائے۔ کسانوں کو آسان زرعی قرضوں تک رسائی مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرمیں پائلٹ بنیادوں پر ملٹی گرین آٹےکی تیاری جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *