وفاقی وزیر پیٹرول علی پرویز ملک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سب سےپہلےتوقیمتوں کے حوالے سے خبر ہے کہ باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے ہیں،عالمی منڈی میں خام تیل پیٹرول،ڈیزل کی قیمتیں کمی کی طرف جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ قیمتوں میں چند دنوں سے جاری اضافہ بہتری کی طرف جانا شروع ہوگا،کیا قیمتیں کم ہوں گی اوگرا نے فارمولے کے تحت قیمتوں کا تعین کرنا ہے،ٹینکرز مالکان کے مسائل کے لیے کمیٹی بنا دی ہے،آئل ٹینکرز کے کرائے اور کوٹے سے متعلق مسئلے پر کمیٹی بنا دی ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتیں
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.26 فیصد کمی کے بعد قیمت 87.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 7.64 فیصد سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 82.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔