میری دونوں بہنوں کی شادی ہندو سے ہوئی، بالی وڈ اداکار عامر خان
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیسری بیوی کے مذہب سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
عامر خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنی تیسری بیوی کے مذہب سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ان کی تیسری بیوی گوری اسپرٹ ہندو نہیں بلکہ وہ ایک عیسائی خاتون ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ میری پہلی بیوی رینا اور دوسری بیوی کرن نے بھی شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا، اب نہ ہی گوری نے ایسا کیا کیوں کے ہم نے سول میرجز کی تھیں۔