کراچی ( ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک)

طبانی گروپ اور طبانی کارپوریشن کے چیئرمین حمزہ طبانی نے طبانی ہاؤس میں عمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، وفد کی قیادت کراچی میں سلطنتِ عمان کے قونصل جنرل انجینئر سمی عبداللہ الخنجری کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات، بڑھتے ہوئے سفارتی روابط اور تجارت کے فروغ کو اجاگر کیا گیا۔ عشائیہ میں سفارتی، حکومتی، کاروباری اور صنعتی حلقوں کی متعدد نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر جنرل وزارتِ خارجہ عرفان علی سومرو، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو، صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریحان حنیف، زبیر موتی والا، فضل دادابھوئے، بابر صدیقی، جہانگیر رشید، نعمان وہرہ، بلال انصاری، زبیر وکیل، علی عرش خان، دانش خان، عمر ریحان، عاطف حنیف (سی ای او البراکہ بینک)، ذیشان لکھیا، آصف انعام، جاوید جیلانی اور احمد چنائے سمیت ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی کے نمائندگان، ممتاز کاروباری شخصیات، صنعتکاروں، سفارتکاروں اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *