قابض صہیونی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مارکارروائیاں، 18 فلسطینی گرفتار

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں،صہیونی فورسز کی جانب سے تازہ فضائی کارروائیوں میں 9 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ شہر کےشمال مغرب میں شیخ رضوان محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے،وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک اور ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

خان یونس کےشمال مغرب میں القارا کے علاقے المواسی میں اسرائیلی حملے کے دوران ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارےمیں اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *