فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس نے ناروے کو 1-4 سے شکست دے دی۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر گروپ آئی میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے 7 ویں، 20 ویں اور 32 ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک بھی بن گئی۔

فرانس کی  جانب سے چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں اسکور کیا۔ 

ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے کیا۔ ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں 10 تبدیلیاں کیں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *