ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے،جس میں ورلڈ چیمپئن اسپین  سرفہرست آگئی۔

تازہ رینکنگ کےمطابق ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، جبکہ فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

برازیل نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن سنبھال لی ہے،جبکہ مراکش چھٹے نمبر پر برقرار ہے،پرتگال دودرجےتنزلی کےبعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے،جبکہ پاکستان کی 198 پوزیشن ہے۔

نئی عالمی رینکنگ میں ورلڈکپ کے نتائج کے بعد کئی ٹیموں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *