شہری زلزلوں کے جھٹکوں سے خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔
خیبرپختونخوا کے شہر ملاکنڈ ، مانسہرہ تورغر ، سوات، دیر، مردان ، پاراچنار، خیبر، لنڈیکوتل بونیر ، چترال ، شانگلہ ، نوشہرہ ، بٹگرام ، ایبٹ آباد، کوہاٹ بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کی گہرائی 178 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
شہری زلزلوں کے جھٹکوں سے خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت معلوم کی جارہی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیاہے ۔
افغانستان میں بھی زلزلہ
دوسری جانب افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا،زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت کابل میں محسوس کئے گئے۔