فرخ آباد میں سب سے زیادہ 140.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
لاہور کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،اوسط بارش 62 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمارکےمطابق فرخ آبادمیں سب سےزیادہ 140.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سگیاں میں 139.6 ملی میٹرجبکہ پانی والا تالاب میں 126 ملی میٹر،اپرمال 91.6 ملی میٹر اور لکشمی چوک 89.2 ملی میٹر، چوک نخدا میں 86.4 ملی میٹر، گلشنِ راوی میں 75.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سمن آباد میں 75.2 ملی میٹر جبکہ واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 72 ملی میٹر،جیل روڈ پر 58.2 ملی میٹر اور شادی پورہ میں 54.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔