یہ سیارہ زمین سے تقریباً 63 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے
ماہرینِ فلکیات نے شمسی نظام سے باہر موجود سیارہ دریافت کیا ہے، جو زمین سے براہِ راست تصویربندی کیے جانے والے سیاروں میں اب تک کا سب سے مدھم سیارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حیران کن طور پر یہ سیارہ کم از کم 11 سال پرانی تصاویر میں موجود تھا، تاہم اس کی شناخت دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں شائع ہونیوالی تحقیق کے نتائج سے اب ممکن ہو سکی ہے۔
تحقیق کے شریک سربراہ اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہر فلکیات بین سٹلیف کے مطابق یہ دریافت مکمل طور پر غیر متوقع تھی