مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ 14واں بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی طلبا اور متعدد اعلیٰ حکام، سفارتکار اور نمائندوں نے شرکت کی فیسٹیول کے مہمانوں نے پاکستان سمیت 100 سے زیادہ ممالک کے پویلینز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی مظاہرے دیکھے۔ اس فیسٹیول میں روایات اور کھانوں کے ذریعے طلبہ نہ صرف اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور مہمانوں کو اپنی تاریخ سے روشناس کرانے کا موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی ثقافتی پروگراموں کے علاوہ علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
علمی نشست کا مقصد اعتدال پسندی، رواداری کو فروغ دینا اور انتہا پسندی کو مسترد کرنا ہے۔
رپورٹ جہانگیر خان