انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر 43 سینٹ مہنگا ہوکرفی اونس سونا 4202 ڈالر کا ہوگیا
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4643روپےمہنگا ہو کر442636 روپے کاہوگیا،دس گرام سونےکی قیمت 4179 روپے بڑھ کر 378345 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 189 روپےبڑھکر 7151 روپے ہوگئی،انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر 43 سینٹ مہنگا ہوکرفی اونس سونا 4202 ڈالر کا ہوگیا۔