24کیرٹ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا، 4لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہو گیا
ملکی اور عالمی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا ایک ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر کا ہو گیا۔