رپورٹ جہانگیر خان

انہوں نے مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی رہائش کی حتمی تیاریوں کو قبل از وقت شروع کرنے کے اقدام کو سراہا-وزیر حج کا کہنا تھا اس سے حج آپریشن میں سہولت ہو گی اور عازمین کو بہترین خدمات میسر آئیں گی۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس سال پہلی مرتبہ عازمین حج کی مشاعر مقدسہ منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لانچ کیا گیا ہے جس سے حجاج کی مشاعر مقدسہ آمد اور روانگی کے تمام مراحل بہتر طریقے سے انجام دیے جا سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مشاعر مقدسہ کے خیموں میں آگاہی بورڈز اور سائنز نصب کیے گئے ہیں جن پر عازمین حج کے لیے اہم ہدایات بھی درج ہیں، جس سے انہیں سہولت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *