مجھے لگتا ہےمجھے بچانے میں سورۃ الرحمٰن کا ایک بہت بڑا کردار ہے، نعمان اعجاز

پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی،بیماری کے دوران سورۃ الرحمٰن نے صحت یابی کے سفر میں بہت مدد  کی۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں نعمان اعجاز نے بیماری کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جس روز انہیں کینسر کا علم ہوا، انہوں نے نماز کے دوران آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے دعا کی۔

اداکار کے مطابق انہوں نے اللہ سے کہا کہ انہوں نے کبھی جان بوجھ کر کسی کے ساتھ برا نہیں کیا اور نہ ہی کسی کا حق مارا، اگر دنیا میں ان کی ضرورت نہیں تو اللہ انہیں اپنے پاس بلا لے۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ اللہ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا ہے، تاہم وہ اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *