زین جیسے معمولی مردوں کی ایسی حرکت ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گی، اداکارہ منشا پاشا
نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر ساتھی فنکارائیں حمایت میں سامنے آگئے۔
اداکارہ منشا پاشا نےنمرہ خان کے شوہر زین حامد کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں،منشا پاشا کا کہنا تھا کہ زین جیسے معمولی مردوں کی ایسی حرکت ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گی۔
منشا پاشا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے نے توجہ حاصل کرلی،اس سے قبل مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے بھی نمرہ خان کی حمایت میں پوسٹ شئیر کی تھی۔
مومل خالد نے نمرہ خان سے اظہارِ حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ جس صورتحال سے گزر رہی ہیں، اس پر وہ دل گرفتہ ہیں،انہوں نے نمرہ کو موردِ الزام ٹھہرانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں پر زوردیا کہ وہ فیصلہ سنانے کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی دوسری شادی ختم ہونے افواہیں زیر گردش ہیں،اس معاملے اس وقت طول پکڑا جب نمرہ خان کی شادی کی پوسٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگئی،تاہم اس کے بعد اداکارہ نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ نیچے کی ہے تاکہ نظر نہ لگ جائے۔
اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے مبہم سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئیں،جس سے طلاق کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا،
نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی جانب سےبھی سوشل میڈیا پر “At Peace Finally, Good Riddance” کے الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی گئی،جس نے معاملے کو مزید الجھا کر رکھ دیا۔تاہم دونوں کی جانب سے تاحال باقاعدہ طلاق کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔