فیفاکی ڈسپلنری کمیٹی نےواقعےکی تحقیقات کے لیےایک پراسیکیوٹر مقررکردیا

فیفا نےفٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسپینش کھلاڑیوں کےساتھ ہونےوالےجھگڑے پر ارجنٹینا کےخلاف باضابطہ تحقیقات شروع کر دی۔

فیفاکی ڈسپلنری کمیٹی نےواقعےکی تحقیقات کے لیےایک پراسیکیوٹر مقررکردیا ہے،جوجھگڑے کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

بی بی سی کےمطابق اگرتحقیقات میں کھلاڑیوں یا آفیشلز کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو انہیں معطل کیاجاسکتا ہے،جبکہ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کوجرمانےکا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیفاکی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کےبعد واقعےمیں ملوث افراد کےخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *