دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا

کراچی: (ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک)
وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید مراد علی شاہ سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تلکونووچ ترسنوف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ازبک وفد کے ارکان، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، سیاحت اور ثقافتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ازبکستان کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور صنعتی تعلقات کو فروغ دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، اور صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے ازبک سرمایہ کاروں کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، صنعتی پارکس، ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔اجلاس میں سندھ اور نووئی ریجن کے درمیان صنعت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے، وفود کے تبادلے اور براہ راست حکومتی روابط کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،جبکہ دونوں فریقین نے مستقل تعاون کے لیے مشترکہ روڈ میپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *