حمزہ شیرازنےڈبلیوبی اوسپرمڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کھیلوں کی دنیا میں ایک بارپھرپاکستان کاپرچم سربلند،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے۔

پاکستانی نژادبرطانوی باکسرحمزہ شیرازنےڈبلیوبی اوسپرمڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا،حمزہ نے جرمنی کےایلم بیگچ کودوسرےراؤنڈمیں ناک آؤٹ کرکےپہلی بارعالمی چیمپئن بننےکااعزاز حاصل کرلیا۔

حمزہ شیرازنےفائٹ کےآغازسےہی جارحانہ حکمت عملی اپنائےرکھی، تابڑتوڑاوردرست پنچزنےجرمن حریف کوبےبس کردیا۔

حمزہ شیرازکےخطرناک لیفٹ ہک کےنتیجےمیں جرمن باکسررنگ میں سنبھل نہ سکے،ریفری نےمقابلہ فوری طورپرروک دیا،26سالہ حمزہ شیرازنےریٹائرڈ ٹیرنس کرافورڈکی خالی کردہ ڈبلیو بی اوسپرمڈل ویٹ بیلٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی۔

فتح کےبعد پاکستانی نژادبرطانوی باکسرحمزہ شیراز نےرنگ میں سجدہ شکرادا کیا، ٹیم کےہمراہ کامیابی کا یادگارجشن بھی منایا۔

حمزہ شیراز نے اپنی شاندار فتح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہااس کامیابی کے بعد اب میں 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

حمزہ شیراز نےکہامیرے لیےیہ مقابلہ انتہائی آسان تھا،پہلا پنچ لگتے ہی حریف مکمل دباؤ میں آ گیا،میں نے اسے مسلسل پریشر میں رکھ کر شکست دے دی۔

خیال رہےکہ حمزہ شیرازاس سے قبل ستمبر2024میں ٹائلرڈینی کوشکست دے کریورپی مڈل ویٹ ٹائٹل بھی اپنےنام کرچکے ہیں،پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور کھیلوں کےشائقین نےحمزہ شیراز کی تاریخی کامیابی کوپاکستان کیلئے باعثِ فخ رقرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *