انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آگیا

سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل تیسرے روز کریکشن ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپےسستاہوکر437436 روپے کا ہو گیا،دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہو کر 375030 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپےکم ہوکر 6679 روپے ہو گئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *