چوتھی اننگزمیں پچ خراب ہونے پر اپنے اسپنرز سے کام لینا چاہتے ہیں،روسٹن چیس
دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا امتحان شروع ہوگیا، پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیس کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرکے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جبکہ چوتھی اننگز میں پچ خراب ہونے پر اپنے اسپنرز سے کام لینا چاہتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستانی بولرز پچ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف علی عثمان ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں، سلمان علی آغا نے علی عثمان کو ٹیسٹ کیپ دی۔
دوسری جانب پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں لیجنڈری کرکٹر سر گارفیلڈ سوبرز کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہی ہے۔