کراچی( رپورٹ زاہد کیرانی) بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر قائد اعظم ہاوس میوزیم کراچی میں ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے، تاریخ اور سیاحت کے امکانات کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نوادرات و آثارِ قدیمہ عبدالفتاح شیخ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ڈی سی فیاض علی شاہ اور سیکریٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز خیر محمد کلور بھی موجود تھے۔
تقریب میں پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری فوزیہ اظہار، ہوٹل مہران کے ڈائریکٹر سیلز محمد یوسف اور ہجنرل منیجر یاسر احمد سمیت سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد، مہمانانِ گرامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *