جوڑا پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتا ہے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ ان کی متوقع شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جہاں روایتی طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کے بعد استقبالیہ شہر کے معروف فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم رونالڈو یا جارجینا کی جانب سے شادی کی تاریخ اور مقام کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *