انعام کی رقم نہ ملنے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین پنجاب حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر سینٹری ورکرز کو 10ہزار روپے اعزازیہ دینے کا وعدہ تاحال وفا نہ ہوسکا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے وزیراعلٰی کی وعدہ خلافی پر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عیدالاضحیٰ پر بہترین صفائی انتظامات کے اعتراف میں 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین سڑکوں پر آگئے۔راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج میں آر ڈبلیو ایم سی، واسا اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سمیت خواتین نے بھی شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *