وزارتِ حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کی وجہ سے مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین بروقت اپنے ملکوں کو نہ جاسکے۔وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کی سہولت کےلیے وزارت نے سول ایوی ایشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے خصوصی آپریشن روم کو فعال کیا ہے جس کا مقصد عمرہ زائرین کو درپیش مشکلات کا فوری اور جامع حل پیش کرنا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو چاہئے کہ وہ ویزے کی مدت میں توسیع کی فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بغیر اپنی واپسی کی سیٹ 18 اپریل سے پہلے تک کنفرم کرائیں اور مقررہ وقت ایئرپورٹ پہنچ جائیں تاکہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیرکسی جرمانے کے اپنے ملکوں کو بحفاظت لوٹ سکیں۔

رپورٹ جہانگیر خان جدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *