
-رپورٹ جہانگیر خان
ایس پی اے کے مطابق ہیریٹج کمیشن کا کہنا ہے کہ السرین ہیریٹج سائٹ پر تیسری صدی ہجری کے آثار دریافت ہوئے ہیں جن میں ایک بازار کا تعمیراتی ڈھانچہ اور مسجد کے آثار کے ساتھ نایاب برتن بھی ملے ہیں۔یہ سائٹ جزیرۂ عرب، مشرقی افریقہ اور اسلامی دنیا کی بندرگاہوں کے درمیان بحری تجارتی رابطے میں اہم کردار کی حامل تھی۔ اپنے منفرد موسمی ماحول کی وجہ سے بھی یہ علاقہ انسانی آباد کاری کے لیے موزوں تھا۔

اللیث کشمنری کے جنوب مغربی حصے میں ایک مسجد کے آثار دریافت ہوئے جہاں کھدائی اور تحقیق کا عمل تاحال
جاری ہے۔ آئندہ سیزن میں بھی کام جاری رکھا جائے گا۔

کھدائی کے دوران مختلف نوعیت کے نوادرات سامنے آئے جن میں مٹی کے برتن، بخور دان، پتھر سے بنے اوزار، عقیق کے ہار اور شیشے کے ٹکڑے شامل ہیں۔
ان کے علاوہ سیپیاں اور جانوروں کی ہڈیاں بھی ملی ہیں جو عہدِ رفتہ کے باسیوں کی متنوع معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہیں