کراچی (ہوم ٹی وی نیوز ڈیسک)


صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور واضح اور عوامی خدمت پر مبنی ہے، جس کے تحت ہر منتخب نمائندہ بلا امتیاز عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ وہ کراچی کے علاقے منظور کالونی میں حلقہ PS-105 سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین عہدیداران و کارکنان کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفد کی قیادت نبیا ظہور اور اکرم مغل کر رہے تھے ملاقات میں منظور کالونی اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پانی و سیوریج کے مسائل، روڈ نیٹ ورک کی بہتری اور دیگر شہری امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نبیا ظہور سمیت دیگر خواتین نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔شامل ہونے والی خواتین کا تعلق ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رہا ہے اور وہ اہم تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور واضح اور عوامی خدمت پر مبنی ہے، سعید غنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *